کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کے سلیب ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہے،جمال شاہ کاکڑ
)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کے سلیب ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی بندش ایک معمول بن گیاہے ،جبکہ شہرکے مختلف نواحی علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس بھی غیر فعا ل ہے جس کی وجہ سے ٹر یفک حادثات میں اضافہ کے ساتھ بدامنی کی وارداتوں میں بھی اضافے کاباعث بن رہے ہیں ،حکومت اور انتظامیہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مختلف یونٹوں کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام کودرپیش مشکلات پر تشویش
کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ،انتظامیہ اور میٹروپولٹین کی ذمہ داری ہے کہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے بدقسمتی سے کوئٹہ شہر کی مختلف اہم سڑکوں پر رکھے گئے سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہوںمیں دن بھر ٹریفک جام رہتی ہے بلکہ سیوریج نالوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ایک طرف گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہاہے جبکہ دوسری جانب یہ ٹریفک کی بندش کا بھی باعث بن رہے ہیں ،اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس غیر فعا ل ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہر میں ٹر یفک حادثات میں اضافہ کاباعث بن رہاہے بلکہ بدامنی کی وارداتوں میں بھی اضافے کا موجب بن رہاہے ضروری ہے کہ مختلف نواحی علاقوںسیٹلائٹ ٹاﺅن ،پشتون آباد،پشتون باغ ،نواں کلی، کلی ،جناح ٹاﺅن،سمنگلی روڈ،ارباب کرم خان روڈ،خروٹ آباد ، سریاب ،کلی قمبرانی،موسی کالونی سمیت مختلف علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس طویل عرصہ سے بند ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ فی الفور مذکورہ سیوریج لائج پر سلیب اورلائٹس فعال کی جائیں۔
[…] کوئٹہ میں بجلی اور گیس کی بندش نے عوام کا جینا محال کردیا […]