بلوچستان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر اواز بلند کریں گے،شہیر حیدر ملک سیالوی

0 121

کوئٹہ(پ ر) پے عوام ائندہ انتخابات میں حقیقی نمائندوں کا چناؤ کریں۔ ہم ملک میں چہروں کی نئی بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ اٹھ فروری کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی نے پارٹی کے صوبہ بلوچستان کے عہدے داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جن میں پاکستان نظریاتی پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر جمعہ خان مری، سیکرٹری جنرل عمر منیر،وائس ڈپٹی جنرل سیکرٹری خلیل الرحمن، حسام سہیل، حیات اللہ ترین اور دیگر شامل تھے۔ واضح رہے۔کہ پاکستان نظریاتی پارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے راولپنڈی لیاقت باغ 12 نومبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ جس کے بعد پارٹی کے مرکزی چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی نے بلوچستان کے عہدیداران کو ملاقات کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال ائندہ انتخابات اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر مرکزی چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی نے 8 فروری کے مجوزہ انتخابات میں بلوچستان سے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کیلئے صوبائی سطح پر قائم کمیٹی کی توثیق بھی کی۔اور بتایا۔کہ امیدواروں کا فیصلہ صوبائی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔مرکزی چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی نے اس موقع پر کہا۔کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ مگر بدقسمتی سے صوبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ جس سے صوبے کے عوام میں احساس محرومی نے جنم لیا۔ تاہم پاکستان نظریاتی پارٹی بلوچستان کے عوام کی اواز بنے گی۔ اور بلوچستان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر اواز بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر بلوچستان سے انے والے عہدیداروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.