کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 15 تا 17 نومبر بجلی بند رہے گی
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے بسیمہ ٹو نال خضدار شاہراہ کی توسیع کاکام کیاجارہاہے اس سلسلے میں بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کی شفٹنگ کے باعث 15نومبرسے 17نومبرتک خضداگرڈاسٹیشن کے سٹی ون، سٹی ٹو،سول کالونی، فیروزآباد، کوشک، خیر آباد، فیروزآباد، ایکسپریس، میڈیکل کالج اور ڈاکٹر صالح فیڈروں سے (روزانہ) صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی
اسی طرح 15نومبرکے روز مستونگ گرڈاسٹیشن کے سٹی ون، سٹی ٹو، کیڈٹ کالج، نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 16نومبرکو(بروزجمعرات) یاروگرڈاسٹیشن سے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ صحبت پور گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔