’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئیگا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

0 64

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق میں پوسٹ کرنے اور اس پوسٹ کے سبب ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں، فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے 2 میچوں میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اب حال ہی میں ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔میزبان نے فخر زمان سے سوال کیا کہ کیا بابر اعظم کو ہم کبھی لاہور قلندرز کی ٹیم میں دیکھ پائیں گے جس پر انہوں نے سر جھکا کر کہا کہ بابر کا نام نہیں لینا۔ فخر زمان کے اس جواب پر تمام ساتھی کھلکھلا کر ہنس پڑے جبکہ حارث رؤف شاہین آفریدی کو یہ کہتے نظرآئے کہ ’کیمرہ لگا ہوا ہے، اب فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘۔واضح رہے کہ فخر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔بعدازاں فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.