پی آئی سی میں وکلاء کے پرتشدد واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی(این این )پی آئی سی میں وکلاء کے پرتشدد واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث وکلاء کیخلاف مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے اور سیکورٹی بل کی فی الفور منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو پی ائی سی میں وکلاء گردی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ینگ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی وکلاء گردی کیخلاف نعریبازی کی ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء کے خلاف مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا جائے اور سیکورٹی بل کو فوری طور پر منظور کیا جائے ۔ ڈاکٹرز نے کہاکہ ہسپتالوں پر حملہ تو جنگوں میں نہیں ہوتا ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہوئی، ہولی فیملی اسپتال میں احتجاج اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پمز کے ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور تھی۔