وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ جمع کروادیا

1 184

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفی جمع کروادیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے استعفی جمع کروادیا۔ سید مراد علی شاہ نے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو پیش کر دیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور وزارت اعلی پارٹی کی امانت ہے۔ پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے بیرون ملک روانگی سے قبل پارٹی قیادت کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی مراد علی شاہ کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب سید مراد علی شاہ کی اچانک بیرون ملک روانگی نے بھی کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں اور ان کی بیرون ملک روانگی نے افواہوں کا بازار بھی گرم کر دیا ہے۔اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی اچانک دورہ امریکہ کے لیے روانگی پرسیاسی حلقوں میں کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں

اور ان کی اچانک روانگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ بعض حلقے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی اچانک امریکہ روانگی کو توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کا طریقہ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض حلقوں نے سید مراد علی شاہ کی اچانک روانگی کو ان کی ممکنہ گرفتاری سے جوڑا ہے۔جبکہ ان کے استعفے کی خبر نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے قریبی ساتھیوں نے اس حوالے سے کہا کہ سید مراد علی شاہ اپنے صاحبزادے سے ملنے نجی دورے پرامریکہ گئے ہیں۔ مختلف حلقوں میں وزیراعلی کی اچانک امریکہ روانگی پرقیاس آرائیوں کے طوفان کے بعد ترجمان وزیراعلی سندھ کو بھی ان کی روانگی کے حوالے سے وضاحت کرنا پڑگئی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ 10 روزمیں وطن واپس آجائیں گے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی لیک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.