اپوزیشن عوام کی جان سے کھیل کرموجودہ حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے:عبدالرحمن کیتھران

0 191

(ویب ڈیسک)
صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردارعبدالرحمن کیتھران نے کہا ہے کہ پاکستانی باشعورعوام کی جانب سے مسترد شدہ پی،ڈی،ایم میں شامل جماعتیں کرپشن چھپانے اور اقتدار کے حصول کے لیے عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اپوزیشن عوام کی جان سے کھیل کر موجودہ حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیر خوراک نے کہا کہ جھوٹے نعرے لگانے کا دور گزر چکا ہے۔عوام باشعور ہیں اب ان کو محض نعروں اور دعوؤن سے مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

جبکہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کواس خطرناک وباء کورونا سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی جام کمال خان مشترکہ طور پر بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے اور یہاں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

جبکہ عوام کے مجرم اور اقتدار کے پجاری پی،ڈی،ایم تحریک کا مقصد چوری کردہ پیسہ بچانا ہے سردار کھیتران نے کہا کہ ان کرپٹ سیاستدانوں کی جانب سے عوامی مینڈٹ حاصل کرنے والی حکومت کو گرانا دیوانے کا خواب ثابت ہوگا جبکہ پی،ڈی،ایم کی جانب سے استعفوں کی دھمکی محض شوشہ اور عوامی استحصال پر مبنی ہے۔جس سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں

اور عوام کو ہی جواب دہ ہیں۔لیکن درحقیقت اس عوامی اعتماد،یکجہتی اور اتحاد سے قائم حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتیہیں اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے مستقبل کوروشن کرنے کے لئے تعلیم،صحت،امن و امان اور بیروزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ناگزیر ہے صوبے کی عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور وقت قریب میں صوبے کے عوام ان ثمرات سے بہرہ مند ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.