لاہورمیں پی ڈی ایم کی کامیاب اور تاریخی عظیم الشان جلسہ عام نے ثابت کردیا:صالح محمد

1 211

پنجگور(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کی کامیاب اور تاریخی عظیم الشان جلسہ عام نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام پی ڈی ایم اتحاد کے ساتھ ہیں۔ فردوس عاشق اعوان باجی کی عینک اب پرانی ہو گئی ہے کیونکہ اس کو اتنا بڑا عوامی مجمع جو لاکھوں کی تعداد میں ہے نظر نہیں آرہی ھے ہمارے اپوزیشن کی مشورہ ہے کہ باجی فردوس عاشق صاحبہ چاہیے

کہ وہ اپنی عینک کی نمبر دوبارہ چیک کروانے کے لئے ماہر امراض چشم سابق وزیر اعلی بلوچستان اور پی ڈی ایم کے اہم مرکزی رہنما قائد عوام صدر نیشنل پارٹی جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے پاس جاکر اپنی آنکھوں کے معائنہ کارواہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ فریب کے ساتھ زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومتی اراکین کے پرانے فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مکافات عمل کا شکار ہے

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اب جانا ہوگا کیونکہ ملک کے 22 کروڑ عوام نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ دے دیا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ھے آج لاہور کے جلسہ عام سے ثابت ہوا ہے

کہ لوگوں نے موجودہ حکومت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان اور دوسرے لوگوں کو یہ غظیم الشان جلسہ دکھائی نہیں دیتا ہے ان سب کو چاہیئے کہ آپنے آپنے عینک کے نمبر بڑھا دیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ جہدوجہد کر تا رہے گا انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی حد ہوتی ہے لیکن باجی فردوس صاحبہ نے جو پریس بریفنگ دی گئی تھی صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ موجودہ حکومت بہت ہی گھبرائے ہوئے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کا ایک ہی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.