عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں:دنیش کمار
(ویب ڈیسک)
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غریب و حقدار عوام کی ہر ممکن امداد کر رہے ہیں,
ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے عوام میں حکومت کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے عوام کی خدمت ہر ممکن یقینی بنائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٰغریب, نادار و حقدار عوام میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا. پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار کا کہنا تھا کہ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تمام مزاہب کی عوام کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.
بعد ازاں صوحبت پور سے آئے ہوئے وفد نے بھی ان سے یہاں ملاقات کی اور علاقے کی مجموعی صورتحال سے متعلق بات چیت ہوئی,وفد نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور کو صوحبت پُور تشریف لانے کی دعوت بھی دی. صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں.وہ چاہتے ہیں
کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والی اقلیتی برادری کو زندگی کی بہترین سہولیات سے آراستہ کریں جس کیلئے اپنے محداد وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں دور دراز علاقوں میں یکساں ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے جس سے عوام کو نا صرف زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہو گی بلکہ عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا.