گوادر کو باڑ لگا کر بند کرنے اور مقامی آبادی کی بیدخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسد سفیر شاہوانی

0 274

کوئٹہ (ویب ڈیسک)
بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں گوادر کو باڑ لگا کر بند کرنے اور مقامی آبادی کی بیدخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بحر بلوچ کو قبضہ کرنے کے مذموم کوشش ہورہی ہیں

جسکا خدشہ آج سے چالیس سال قبل بابائے بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل اور دیگر بلوچ اکابرین نے کیا تھے جو آج سب کچھ واضح ھوگیا کہ گوادر کے مقامی آبادی کو بیدخل کرنے کیلئے باڑ لگا کر قبضہ جمانے کی کوشش ہیں

گوادر بلوچستان کا شہ رگ ہیں اور اسے بلوچستان کے لوگوں کیلئے نوگو ایریا بنانے سے بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت ختم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جماعت کے ناطے گوادر سمیت بلوچستان کے ساحل وسائل کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے گوادر کا مسلہ صرف بی این پی اور قوم پرست جماعتوں کا مسلہ نہیں بلکہ بلوچستان میں بسنے والے تمام سیاسی پارٹیوں اور مذہبی جماعتوں کا مسلہ ہیں

جو اس پر آواز اٹھائے دوسری جانب نام نہاد سلیکٹڈ حکومت کی اس حوالے سے خاموشی بھی تعجب خیز ہیں آج اگر یہ بلوچستان حکومت میں رہ کر خاموشی اختیار کریں گے تو تاریخ انہیں بھی کھبی معاف نہیں کریں گی

کیونکہ یہ ہماری تشخص اور زندگی موت کا سوال ہیں صوبائی کابینہ میں شامل وزراء صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے بجائے گوادر کو اپنا قومی مسلہ سمجھ کر اس پر آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ ترقی کی آڑ میں باڑ لگاکر ساحل سمندر کو قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.