حکومت نے لاپتہ شہری کی فیملی کو 16 لاکھ روپے ادا کردیے

1 403

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے بتایا کہ 13 اگست کے آرڈر کے مطابق 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کچھ ادائیگی ہوئی ہے لیکن جو بیان حلفی میں ذکر تھا مکمل نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری انسانی حقوق کو لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ سیکریٹری وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس کیس کو پراسس کیا تھا اب میں دیکھ لیتا ہوں۔

عدالت نے کیس کو دیگر لاپتہ افراد کے کیسز کے ساتھ منسلک کرکے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.