محمد رضوان سے دکاندار چیزوں کے پیسے کیوں نہیں لیتے ؟
محمد رضوان سے دکاندار چیزوں کے پیسے کیوں نہیں لیتے ؟
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہےتو لوگ بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں، میں نےٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا، ٹیپ بال پاکستان میں بہت مقبول ہے، اس سےکھلاڑیوں کا گیم بہتر ہوتا ہے۔
محمد رضوان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے دنوں سے متعلق بتایا کہ پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا، والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنےکی اجازت نہیں دیتے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان سے پاکستان کے دکاندار چیزوں کے پیسے ہی نہیں لیتے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دکان پر کچھ بھی خریدنے جاتا ہوں تو دکاندار پیسے ہی نہیں لیتے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سے متعلق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری بابراعظم کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔