ایف سی (نارتھ) کی جانب سے کھوسٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 101

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مسلسل میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری ہے۔ میڈیکل کیمپس میں فری چیک اپ کے ساتھ فری ادویات اور بلڈ ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اسی اثناءمیں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں کل 450 مقامی مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جن میں 198 مرد، 88 بچے اور 164 خواتین شامل تھیں۔ خواتین مریضوں کو چیک کرنے کیلئے فیمیل سٹاف بھی کیمپ میں موجود تھا۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مائینر آپریشنز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں بچوں میں تحائف، مطالعاتی مواد اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مقامی عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ کے قیام اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر آرمی اور ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا اور اسے عوام کے لئے ایک بڑا رلیف قرار دیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.