سعودی شہزادہ انتقال کر گئے
سعودی شہزادہ انتقال کر گئے
سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود آل سعود انتقال کر گئے، ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہوا ہے، انکی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔شہزادہ طلال بن عبدالعزیز شہزادہ بندر کے بیٹے اور پہلے سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے پوتے تھے، وہ 1961 میں پیدا ہوئے، وہ رائل سعودی ایئر فورس میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔
شہزادہ بندر2004 سے 2012 تک سعودی انٹیلی جنس ایجنسی جی ا?ئی پی میں اسسٹنٹ انٹیلی جنس چیف کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ جلووی بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلووی ا?ل سعود قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی سعودی شہزادہ جلووی بن عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے،
سعودی ایوان شاہی نے اس خبر کی تصدیق کی تھی۔سعودی شاہی خاندان کے مطابق سعودی شہزادہ جلووی بن عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ اتوار 3 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ سعودی شہزادہ جلووی بن عبدالعزیز آل سعود کی پیدائش 1958 میں ہوئی تھی، وہ سعودی شاہی خاندان کے رکن تھے۔ مرحوم جلووی بن ترکی کی اولاد ہیں جو شاہ عبدالعزیز کے دادا اور امارت نجد کے دوسرے حکمران فیصل بن ترکی کے چھوٹے بھائی تھے۔انہوں نے سعودی عرب کی فوج میں بھی خدمات سرانجام دیں، وہ نومبر 2014ئ سے صوبہ نجران کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
Viral news quetta
[…] سعودی شہزادہ انتقال کر گئے […]
[…] سعودی شہزادہ انتقال کر گئے […]