وڑ گیا سے شہرت حاصل کرنے والے شیر افضل مروت گرفتارہوگئے

0 478

 

وڑ گیا سے شہرت حاصل کرنے والے شیر افضل مروت گرفتارہوگئے

 

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ لاہور پولیس نے شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے گرفتار کیا۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے، آپ کے حقوق کی جنگ چیئرمین پی ٹی آئی لڑ رہا ہے۔ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے عمران خان گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ گلے لگاتے ہیں، ماتھے چومتے ہیں، آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا، یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں، اس وطن کی خاطر یہ قربانی بڑی نہیں، اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں تمام کیسز میں میں ضمانت پر ہوں، مجھے ان کے تمام ہتھکنڈے سمجھ آتے ہیں، پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کو جوائن کرنا چاہتے ہیں ، جلد سرپرائز ملے گا۔ الیکشن کی رگنگ 6 ماہ سے جاری ہے۔ 9 مئی کا ارتکاب الیکشن رگنگ کی بنیاد ہے۔ ہم لوگ چھپتے چھپاتے

 

موٹر سائیکلوں پر کنونشن میں پہنچتے ہیں۔ بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر پر گیریڑن پہنچتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔واضح رہے شیر افضل کی گرفتاری کا معاملہ ایسے موقع پر سامنے آیا جب دو ہفتے قبل ہی انہیں پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر بنایا گیا تھا

سعودی شہزادہ انتقال کر گئے

پاکستان کے اہم شخصیت کو سزائے موت سنادی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.