ملٹی پرپز اسکول کو کالج میں تبدیل کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے،عبداللہ خان

0 102

کوئٹہ(خ ن )سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان میں الائیڈ ہیلتھ کی ترقی اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلومہ کورسز کے لیے تجاویزات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کوئٹہ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، سیکشن آفیسر طہور خان ، ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویڑن ڈاکٹر لبنی خلیل ، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالرسول زہری ، ڈین پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر نور محمد کھوسہ ، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل

 

، پرنسپل ملٹی پرپز سکول کوئٹہ ، سیکرٹری میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شبانہ مینگل ، ڈائریکٹر نرسنگ ، الائیڈ ہیلتھ کونسل کے نمائندے، نمائندہ PGMI کوئٹہ نے شرکت کی ۔اجلاس کا مقصد بلوچستان میں الائیڈ ہیلتھ کی ترقی ، میڈیکل فیکلٹی بلوچستان کی اپ گریڈیشن کی منظوری ، ایچ آر ڈی بلوچستان کی اپ گریڈیشن ، ملٹی پرپز اسکول کی اپ گریڈیشن اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلومہ کورسز اور دیگر مسائل کے لیے حل کے لیے گائیڈ لائن کے بارے میں تجاویزات اور ان کے مستقل حل کے حل کے لیے لائحہ عمل بنانا تھا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے پی جی ایم آئی کے تمام تدریسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ تدریسی عمل کو موثر بنانے اور موجودہ کیریکولم کو عصر حاضر کے مطابق ڈھالنے کے لیے فوری اور اسکالر شپ ، سمیت تمام مسائل کو فوری طور پر

 

حل کرنے کے اقدامات کی تاکید کی۔جبکہ ملٹی پرپز اسکول کو کالج میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اسکول کے تربیتی نصاب کا جائزہ اور ازسر نو ترتیب دینے کے لیے تمام نئے کورسز ، تمام کورس کی تبدیلیاں ، تمام نئے تیار کردہ تعلیمی پروگرام اور تمام تعلیمی پروگرام کی تبدیلیاں شامل ہوں گی بلوچستان ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی معاونت سے آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کےتربیتی نصاب کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے ذریعے ملٹی پرپز اسکول کے لیے

 

مناسب مواد کا انتخاب ، مواد کو منظم کرنا ،سیکھنے کے تجربات اور سرگرمیوں کا انتخاب کو منظم کرنا شامل ہے۔بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کو اپ گریڈ کرکے بورڈ بنایا جاے گا تاکہ پیرامیڈیکس کی تعلیم اور ٹریننگ کو جدید خطوط پر استوار کرکے شعبہ طب میں مزید بہتری لائی جاے گی۔دیگر صوبوں کی طر ح بلوچستان میں بھی الائیڈ ہیلتھ کے لیے یکسان نصاب کی پالیسی کو نافذ کیا جاے۔ملٹی پرپز اسکول اور بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔الائیڈ ہیلتھ کئیر اور ملٹی پرپز اسکول کے اسٹریکچر کو منظم فعال اور بہتر بنا ہوگا۔الائیڈ ہیلتھ کئیر اسٹریکچر میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز  کی کلیدی اہمیت ہے،  ذمہ داریوں  کے ازسر نو تعین اور ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.