مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر کا مسلہ حل کیا جائے۔محمد اسلم شاھوانی
شہروں میں شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں۔ خواتین
مستونگ(ویب ڈیسک) سیاسی و سماجی قبائلی رہنما سابق کونسلر حاجی محمد اسلم شاھوانی نے مستونگ کے مختلف علاقوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مستونگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں۔ خواتین ۔اور معمر افراد کی مشکلات مزید بڑھ گئی۔
وزیر اعلی بلوچستان منتخب نمائندے سے نوٹس اپیل۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ کے مختلف علاقوں میں مثلا۔ کلی محمد حسنی۔ کلی بچہ آباد۔ کلی کڑک ۔کلی غلام پڑینز۔ کلی سیاپاد۔ کلی دتو۔ کلی کونگھڑ۔ شہید چیرمین منظور آباد۔ اور کئی علاقوں میں گیس پریشر نہ ھونے کی وجہ امور خانہ داری میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی اور اسکے فرمانبردار آفسران عوامی مسائل سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں
جسکی سابقہ حکومتوں میں بھی ایسا نہیں ہوا جیسا اس نا اہل حکومت کی وجہ سے بلوچستان کے عوام اذیت کا شکار ہو چکے ہے انہوں نے کہا کہ ایک نا اہل حکمران کی وجہ سے پوری قوم سزا بھگت رہی ہے انہوں نے مذید میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان مستونگ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور دیگر صوبائی حکومت کے منتخب نمائندوں سمیت سوئی سدرن کمپنی کے بالا احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مستونگ میں گیس پریشر پر توجہ دی جائے