سانحہ مچھ کے بعد، 470کوئلہ کانیں بند،ہزاروں مزدورکام چھوڑگئے

1 250

(کوئٹہ  (ویب ڈیسک

سانحہ مچھ کے بعد خوف وہراس کے سبب مچھ اور گردونواح میں 270 کوئلہ کانیں مزدور نہ ہونے کے سبب بند ھو گئی ہیں ان علاقوں سے روزانہ چار سے پانچ سو گاڑیاں کوئلہ لے کر ملک کے مختلف علاقوں لے جاتی تھی ان خیالات کا اظہار صوبائی چیرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن محمد زمین نے کیا

انھوں نے کہا کہ مچھ اور مارواڑ میں تین سو انڈس میں سے ستر جبکہ اب گم اور مارگٹ میں پچاس پچاس کوئلہ کانیں بندہو چکی ییں انھوں نے مزید کہا کہ سانحہ مچھ اور گردنوں میں خوف وہراس کے سبب آٹھ سے نو ہزار مزدور کام چھوڑ گئے ہیں صوبائی چیئرمین محمد زمیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئلہ کانوں میں کام بندہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کے بعد مزدوروں میں خوف وہراس پھیل چکاہے اسلئے وہ کام چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)مچھ کے قریب پیر پنجہ کے مقام پر مچھ سے کوئٹہ جانے والی ویگن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.