ایس ایچ او بیلہ کی دوران گشت کامیاب کارواٸی منشیات برآمد ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے لیے زمین تنگ کردی منشیات کے خلاف نہ رکنے والا کارواٸیوں کا سلسلہ جاری

1 255

بیلہ(رپورٹ رشید بلوچ) ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے بیلہ میں منشیات فروشوں کے لیے زمین تنگ کردی منشیات کے خلاف نہ رکنے والا کارواٸیوں کا سلسلہ جاری دوران گشت کامیاب کارواٸی منشیات برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوٸی کی ہدایت اے ایس پی اوتھل بیلہ سرکل صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ منشیات فروش (سلیم اللہ عرف گابا) ولدیت عیسیٰ سکنہ مردہ کالونی کے قبضے سے ایک کلو تیس گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف 9C کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی بیلہ کے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر محمد اسحاق رونجھو اور پولیس پارٹی کو کامیاب کارواٸی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو بیلہ میں منشیات کے خلاف کارواٸیاں عمل میں لاکر منشیات کا خاتمہ کریں

You might also like
1 Comment
  1. […] رشید بلوچ)بیلہ ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو کی کامیاب کاروائی، قتل کے مقدمے میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.