افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،آرمی چیف

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا

1 292
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرافغانستان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی سٹاف کو سیکورٹی صورتحال،بارڈر مینجمنٹ،بشمول باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے ایف سی اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قبائلی اضلاع میں استحکام لانے کیلئے کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے قیام امن کیلئے مقامی آبادی کی قربانیوں اور دہشتگردی کی خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بھرپور حمایت پر ان کی تعریف کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جاری مربوط کوششوں سے مشکل سے حاصل ہونے والے فوائد کو دیرپا امن اور استحکام میں بدلنے میں مدد ملے گی جبکہ بارڈر کنٹرول اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاری انٹرافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔قبل ازیں پشاور پہنچنے پر آرمی چیف کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا
You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک آزادی کشمیر کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.