جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا
جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے روحانی تحریروں کا مطالع کرنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیکولین فرنینڈس کا نام مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ200 کروڑ روپے
کے بھتہ خوری کے کیس میں سامنے آیا ہے، مبینہ طور پر اداکارہ زندگی میں آگے مثبت انداز میں بڑھنے کے لیے روحانی تحریروں کا مطالع کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق، اداکارہ بھتہ خوری کے کیس کی وجہ سے جاری حالیہ بحران پر قابو پانے کےلئے روحانی کتابوں میں سکون تلاش کررہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، اداکارہ آج کل معافی اور شفاءسے متعلق لکھی ہوئی مصنف لوئیس ایل ہائے کی تحریریں پڑھ رہی ہیں۔