گیس ، بجلی اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے جمعیت علماءاسلام کی قیادت فکر مند ہے، مولانا عبد الواسع

0 197

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاو¿سنگ مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ گیس ، بجلی اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے جمعیت علماءاسلام کی قیادت فکر مند ہے،صوبائی اور وفاقی سطح پر رابطوں میں تیزی لائی جائے گی، مسلم اتحاد کالونی سانحہ نے دل رنجیدہ کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب بھی موجود تھے۔جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے وفد نے وفاقی وزیر کو کوئٹہ کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام توجہ طلب اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے گیس،بجلی اور آٹے کے بحران کے سدباب کے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری ،گیس ایم ڈی ، واپڈا چیئرمین سمیت وفاقی اور صوبائی حکام سے بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اپنی ذمہ داریوں کی اساس پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو لاوارث چھوڑ نہیں سکتے اور جمعیت علماءاسلام میدان عمل میں ان تمام تر مسائل کے حل کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش میں مصروف عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے مسلم اتحاد کالونی میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم بچوں سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ملاقات میں کوئٹہ کے بنیادی مسائل اور جماعتی امور پر بات چیت ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.