پشین چیمبر کے مطالبے پر ڈی جی نادرہ میر عالم کا پشین میں نادرہ کا بی شفٹ شروع کرنا خوش آئند ہے،محمد آصف ترین
کوئٹہ: پشین چیمبر کے مطالبے پر ڈی جی نادرہ میر عالم کا پشین میں B شفٹ شروع کرنا خوش آئند ہے ڈی جی نادرہ بلوچستان میر عالم خان کی انتھک محنت سے نادرہ کے سسٹم میں شفافیت نمایاں ھے بلوچستان میں نادرہ کے بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کریڈٹ میر عالم خان کو جاتا ھے یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف ( PCCI ) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ( FPCCI ) ایگزیکٹو ممبر ممبر محمد آصف ترین نے ڈی جی نادرہ میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ دنیا میں سب سے کسی بھی شہری کا سب سے زیادہ قیمتی، اہم ترین و محفوظ ترین پہچان اسکا قومی شناختی کارڈ ہوتا ھے جس کے بل بوتے پر کسی بھی شہری کو اس ملک کی شہریت حاصل ہوتی ھے لیکن بدقسمتی سے پاکستان بلخصوص بلوچستان میں چند نااہل کرپٹ افراد نے ذاتی مفادات و پیسوں کے خاطر اس اہم ترین قومی شناختی کارڈ کو عام و معمولی کارڈ بنا دیا تھا اس کے برعکس نادرہ کے موجودہ ڈی جی میر عالم نے دن رات محنت، وژن ، جدید انداز میں نادرہ کے بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا وہ قابل تحسین ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پشین چیمبر کے مطالبے پر ڈی جی نادرہ میر عالم کا پشین میں B شفٹ شروع کرنا خوش آئند ہے پشین چیمبر آف کامرس میرٹ کی بنیاد پر انکے ساتھ مل کر کام کرے گی