پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل
پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا سخت ردعمل آگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا بھارتی آرمی چیف کا بے بنیاد اور بھونڈا الزام ہے، پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے ہیں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم اور نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری سمیت سب پر عیاں ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے ، بھارت کا پراپیگنڈہ کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، بھارتی فوج کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے منصوبے عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو حقیقت سے بالکل برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ انڈین آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے مقصد ہے۔