ترقی کیلئے خواتین کا کرداد اہم ہے،جما ل شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نہ صرف کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی کررہی ہے بلکہ خواتین کو باوقار کاروبار شروع کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون بھی فراہم کررہاہے وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین کو باوقار اور با اختیار بنانے کیلئے ہمیشہ اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ خواتین معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ حکومت نہ صرف کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ خواتین کو باوقار کاروبار شروع کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے