احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے ،اپوزیشن کو صرف اپنی ذات کی فکر ہے‘ چوہدری سرور
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے ،اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں بلکہ انہیں صرف اپنی ذات کی فکر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،کر پشن کر نے والے سزا سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں ،آئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں ہوگا،ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ،75فیصد کرنٹ اکانٹ خسارہ کم ہوچکا ہے اور آج دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید 2ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے ۔