خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر قرار

0 3

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 4 مزید مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دئیے گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ کورونا وائرس کے تین کیسز پشاور اور ایک صوابی سے سامنے آیا تھا جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نے نمونوں کا تجزیہ کرنے بعد مشتبہ مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے جب کہ ایبٹ آباد سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ مریض کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھجوائے گئے ہیں۔کے پی میں اب تک 12 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے قومی ادارہ صحت نے 11 کیسز کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.