مصروفیات کم ہوجائیں تو شادی کرلوں گی، آئمہ بیگ

اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی

0 5

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست شہباز شگری کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں،

جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بڑی فلموں (طیفا ان ٹربل) میں کام سے انکار کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، فی الحال ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے گانے کا شوق ہے، گلوکاری میرا پروفیشن نہیں بلکہ مشغلہ اور شوق ہے۔ نامور گلوکار سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کے ساتھ گلوکاری کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.