عراق میں آٹھ سالہ بچے نے گولی مار کر ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا

بچہ والد کی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا،اچانک اپنے والدین پر گولی چلادی،پولیس حکام

0 10

عراق میں آٹھ سالہ بچے نے گولی مار کر ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا

بغداد(این این آئی )عراق میں ایک 8 سالہ بچے نے غلطی سے پستول سے گولی چلا کر اپنی ماں کو ہلاک اور والد کو زخمی کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ عراق کے صوبہ کردستان کی دھوک گورنری میں دیرین گاوں میں پیش آیا۔ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیا کہ ایک بچہ اپنے والد کی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس نے کھیل کھیل ہی میں اپنے والدین پر گولی چلا دی۔ ایک گولی اس کی ماں کی آنکھ کے اندر سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔بردرش پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعدی برزندی نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔مقتول خاتون کی عمر 28 سال جب کہ بچے کے زخمی والد کو دھوک کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.