سلمان خان نے ’بگ باس‘ کی میزبانی پر شرط رکھ دی

یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا‘سلمان خان

0 9

ممبئی (ویب ڈیسک)ان دنوں رئیلٹی شو’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے جس کی میزبانی بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کر رہے ہیں۔

لیکن اب اسی شو کے اگلے سیزن کی میزبانی کے لئے سلمان خان نے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی ہے

 

۔بگ باس کے رواں سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس پر سلمان خان نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شو میں سلمان خان نے کہا

 

کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے

 

اور میں بھی آئوں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آئوں گا۔رپورٹس کے

 

مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اور مجموعی طور پر اس کی 117 اقساط ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.