جیکب آباد:یس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے
جیکب آباد:یس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
ڈیلی صحافت کوئٹہ
جیکب آباد (نامہ نگار) محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کی کوریج کرنے پر ایس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی اور صحافیوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دہمکیاں دینے کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی،
تفصیلات کے مطابق۔ایس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ کے خلاف گڑھی خیرو کے صحافی برادری نے گڑھی خیرو پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بیگاری پل پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا
یس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ جب سے مقرر ہوئے ہیں
کے صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم جب محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ہونے والی کارروائی کی کوریج کرنے پہنچے تو وہاں پر موجود ایس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ نے صحافیوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دہمکیاں دی انہوں نے مزید کہا کے ایس ڈی او ایریگیشن مختیار شیخ جب سے مقرر ہوئے ہیں
تب سے انہوں نے ڈیوٹی نہیں کی اور آج وہ کورٹ کے احکامات پر صرف و صرف تجاوزات ہٹانے کے دنوں میں منظر عام پر آئیں ہیں، احتجاج میں صحافیوں اے ڈی کھوکھر، ساگر بھٹی، مصطفیٰ جمالی، حسین بخش جمالی، خادم حسین بروھی، وحید حسین لہر، دلمراد لغاری، جانب علی لہر، محمد بچل قمبرانی، نور محمد جمالی، مختیار علی ڈاہانی، عبدالغفار عمرانی اور محمد فاروق پلال سمیت بڑی تعداد میں صحافی برادری نے شرکت کیجبکہ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ہٹاؤ ہٹاؤ ایس ڈی او ایریگیشن ہٹاؤ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،