فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)االیکشن کمیشن نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر فیصل واڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے وکیل وسیم سجاد نے الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈیکلریشن کے لیے ٹرائل کا ہونا ضروری ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
فیصل واوڈا نے درخواست میں الیکشن کمیشن، پی پی رہنما قادر خان مندوخیل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہیں تھا لیکن پھر بھی مجھے نااہل قرار دیا گیا۔
[…] شریف کا قتل کس نے کیا ؟فیصل واڈا کا اہم پریس […]