موجودہ حکومت نے شدید بحران پیدا کر دیا آج تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے،اسد عمر
موجودہ حکومت نے شدید بحران پیدا کر دیا آج تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے،اسد عمر
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہوئے 31 روز گزر گئے لیکن انتخابات کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں ہوا،آئین میں واضح لکھا ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرائیں۔چیف الیکشن کمشنر اس غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں،چیف الیکشن کمشنر
بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں،وہ آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شدید بحران پیدا کر دیا ہے،تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے،عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی 10 فیصد تھی جو آج 34 فیصد تک پہنچ گئی ہے،اس وقت منظم مہم کے ذریعے عدلیہ پر دبا¶ ڈالنے کی کوشش کی جار ہی ہے،انتخابات کے
حوالے سے آئین سے انحراف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہ کرنا پڑے۔الیکشن کمیشن کے بارے میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں،میرے بارے میں الیکشن کمیشن سے معافی کی خبر چل رہی ہے جو غلط ہے۔الیکشن کمیشن نے حقائق اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے،الیکشن کمیشن غیر جانبدار آئینی ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ
کا فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں،اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ٹھیک بات نہیں کر رہے تھے،اسحاق ڈار نے کہا آئی ایم ایف سے میں بات کرتا ہوں،دنیا عمران خان کی بات مانتی تھی اس وجہ سے ہماری حکومت میں کوئی بڑا بحران پیدا نہیں ہوا تھا۔انکا کہنا تھا کہ آرڈینس کے ذریعے عوام پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،صدر مملکت نے آرڈینس کے ذریعے ٹیکس نفاذ کے معاملے کو مسترد کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس نفاذ کا معاملہ پارلیمان سے منظور کرو
ا لیں،آئین میں لکھا ہے کہ منی بجٹ پہلے قومی اسمبلی پھر سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔سینیٹ میں بھی منی بل پر بحث ہونی چاہیے،یہ لوگ آئین سے فرار ہو کر آرڈیننس کے پیچھے چھپنا چاہتے تھے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ میرے بارے میں الیکشن کمیشن سے معافی کی خبر چل رہی ہے جو غلط ہے،میں نےالیکشن کمیشن کے بارے میں جو کہا اس پر قائم ہوں۔
[…] اسد عمر اور فرخ حبیب کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا […]