نفرت اور تعصب کی بنیاد پر کسی علاقے کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ
کوئٹہ جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ غلط فیصلوں اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک سیاسی معاشی اور دفاعی بحرانوں کا شکار بنا سیاسی معاملات میں عدم برداشت اور ضد وعناد ایک ناسور بن چکا ہے جو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے زہر قاتل ہیں نفرت اور تعصب کی بنیاد پر کسی علاقے کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپوزیشن چیمبر بلوچستان اسمبلی میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مخالفین علاقے میں جاری ترقیاتی عمل سے خوفزدہ ہیں جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے کا سہارا لیکر عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے نمود و نمائش کے بغیر حلقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے شب و روز ایک کرکے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے بعد مارچ کے شروع میں پی بی 25 کے مختلف علاقوں نواں کلی کوتوال کلی عمر خروٹ آباد چشمہ شیخ ماندہ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے ترقیاتی عمل میں کسی علاقے کو پسماندہ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اولین ترجیح ہے نفرت اور تعصب کی بنیاد پر کسی علاقے کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے