حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت سے ملاقات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ، ضیاءلانگو
گوادر /کوئٹہ(یواین اے ) جودیشل لاک اپ گوادر میں حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور ساتھیوں کی بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگیا،صوبائی وزیرداخلہ ضیاءلانگو نے کہا کہ ملاقات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے تفصیلات کے مطابق گوادرپولیسکی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان سے لوگوں کی ملاقات پر پابندی عائد کردینے کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان نے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی مولانا ہدایت الرحمان کی بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جانے کے بعد جوڈیشل لاک اپ میں قید حق دوتحریک کے دوسرے کارکنان نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوچکا ہے دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ ضیاءلانگو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے ملاقات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔