قدرتی آفات کو روکھنا انسان کی بس کی بات نہیں ہے ‘ نورمحمد دمڑ

0 146

ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کے معاوضے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے لیکن ابتک محکمہ خزانہ میں یہ کیس التوا کا شکار ہے
زلزلے 26ہزار سے زائد افراد جانبحق اور 80 ہزار افراد کے زخمی پر پاکستان کے عوام حکومت اور مسلح ادارے سوگ میں ہیں
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ترکیہ شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زلزلے 26ہزار سے زائد افراد جانبحق اور 80 ہزار افراد کے زخمی پر پاکستان کے عوام حکومت اور مسلح ادارے سوگ میں ہیں ترکیہ ہمارا گہرا مسلم دوست ملک ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ۔دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ مثالی مدد کی ہے جسے ہم کھبی نہیں بھول سکتے صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو مکانات کی تعمیر کےلئے فنڈز کی فراہمی نہ کرنا افسوسناک عمل ہے سات اکتوبر 2021کو زلزلے سے ضلع ہرنائی میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے تھے وزیراعلی سمیت ارباب اختیار نے ہرنائی کا دورہ کیا لیکن ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہے اور زلزلے سے مہندم شدہ مکانات ابتک تعمیر نہیں کئے اور لوگ اب بھی جھگیوں میں رہائش پزیر ہے محکمہ خزانہ ضلع ہرنائی متاثرین کے لئے منظورِ شدہ فنڈز پوری ریلز کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکھنا انسان کی بس کی بات نہیں ہمیں اس پر صبر کرنا ہو گا ترکی وشام کے عوام کے غم اور مشکلات کا اس وقت تک ساتھ دیتے رہے گے جب تک ترکیہوشام کے مشکلات سے نہیں نکلتا پاکستان ازمائش کے امتحان میں ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے قوم کیلئے اپنے تمام اثاثے وقف کردیئے جس پر ہمیں فخر ہے اسی طرع کے جزبے کی ضرورت ہوتی ہے جب قوموں پر امتحانات آتے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تمام جانبحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت جیسی نعمت عطا کرے، سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کو ابتک گھروں کی تعمیر کےلئے معاوضہ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہارکیاانہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کے معاوضے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے لیکن ابتک محکمہ خزانہ میں یہ کیس التوا کا شکار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں زلزلہ متاثرین کی مشکلات کا کوئی احساس ہی نہیں ہے انہوں نے کہاہے کہ امید ہے محکمہ خزانہ ضلع ہرنائی متاثرین کےلئے معاوضہ جلدازجلد جاری کرینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.