نیوزی لینڈ میں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے ، پاکستانی ہائی کمشنر

0 150
ویلنگٹن نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کے واقعات کی کوئی مثال موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے ایک بیان میں کہا نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، پولیس کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم کو نہیں پکڑا جاسکا، پولیس نے علاقوں کا محاصرہ کیاہوا، رابطے نہیں ہوپا رہے۔ہائی کمشنر کا کہنا تھا نیوزی لینڈمیں 20 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، اس طرح کی دہشت گردی نیوزی لینڈ میں پہلے نہیں ہوئی، پولیس سے رابطے میں لیکن کسی چیزکی تصدیق نہیں ہو پا رہی۔عبدالمالک نے کہا ہمارے پاس پاکستانیوں کے متاثر ہونے سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ، جیسے ہی کوئی اطلاع ملی ہم دفترخارجہ سے رابطہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں، کرائسٹ چرچ میں مسجد 1960 سے قائم ہے، اس میں 300 افراد موجود تھے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کیواقعات کی کوئی مثال موجودنہیں۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.