اعزاز کیوں دیا؟ تنقید کے بعد فنکار برادری مہوش حیات کی حمایت میں کھڑی ہوگئی

0 219
کراچی مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی طرف سے سول اعزاز دینے کے اعلان پر تنقید کے بعد فنکار مہوش حیات کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے‘ مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان‘ گلوکار شہزاد رائے‘ اداکارہ ارمینا خان‘ اداکار فہد مصطفی‘ اداکار شان شاہد‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی و دیگر نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہے لہذا اسے نظر انداز کریں۔ فنکاروں نے کہا کہ ہمیں مہوش حیات پر فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔ واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو شوبز انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائیگا۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.