امریکہ انسانی حقوق کے نام پر چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت بند کرے، چین

0 140
بیجنگ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے نام پر چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت بند کرے، امریکہ تعصب کی عینک اتار کر زمینی حقائق کے مطابق منصفانہ انداز میں چین میں انسانی حقوق کی صورت حال کو دیکھے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کردہ ” دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی رپورٹ دو ہزار اٹھارہ ” میں چین میں انسانی حقوق کی صورت حال کی مذمت کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس بات کی سخت مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تعصب کی عینک اتار کر زمینی حقائق کے مطابق منصفانہ انداز میں چین میں انسانی حقوق کی صورت حال کو دیکھے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کو بے حداہمیت دیتی ہے ۔ گزشتہ چالیس برسوں میں اس شعبے میں حاصل ہونے والی زبردست کامیابیاں پوری دنیا نے دیکھی ہیں ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.