دالبندین بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لاگاپ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے
دالبندین بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لاگاپ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پیش آیا جہاں بور آغا نامی شخص نے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی بخت اللہ کو شدید زخمی کردیا جسے پرنس فہد اسپتال دالبندین میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا. واقعے کے بعد جمعے کو لیویز فورس نے دالبندین کے علاقے کلی باز محمد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بور آغا کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی۔