موجوده دور میں تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ناممکن ہے: شہزاد پندرانی

سندھ اور بلوچستان میں پندرانی قبائل کے مختلف برادریوں میں جاری رنجشوں کو ختم کروانے کے لئے بلوچستان سمیت سندھ کے خصوصی دورے پر آیا ہوں

0 56

موجوده دور میں تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ناممکن ہے: شہزاد پندرانی

جیکب آباد (رپورٹ عبدالقیوم جکھرانی،صحافت نیوز کوئٹہ )

گڑھی خیرو پریس کلب میں صحافی یوسف رئیسانی کی جانب سے پندرانی بروھی قبیلے کے سردار کی اعزاز میں گڑھی خیرو پریس کلب پر ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پندرانی قبائل کے چیف سردار اور چیف آف پندران سردار عزت خان شہزاد پندرانی نے کہا کے پندرانی قبائل کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ موجوده دور میں تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ناممکن ہے،

انہوں نے مزید کہا کے سندھ اور بلوچستان میں پندرانی قبائل کے مختلف برادریوں میں جاری رنجشوں کو ختم کروانے کے لئے بلوچستان سمیت سندھ کے خصوصی دورے پر آیا ہوں، اور سندھ بلوچستان میں بسنے والے پندرانی قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوشش جاری ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے،

مگر اپنے قبیلے اور ہمدردوں سے صلاح مشورے کے بعد سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی بہت جلد لائحہ عمل طئے کیا جائیگا, تقریب میں سادات سید صنم شاہ، پیپلز پارٹی رہنما نیاز جان بروہی،ڈاکٹر محمد خان پندرانی، ماسٹر محمد عیسیٰ پندرانی، وڈیرہ آفتاب خان پندرانی،عطازیب پندرانی،سجاد پندرانی،جاوید علی پندرانی،علی دوست پندرانی و دیگر سمیت صحافیوں، سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر گڑھی خیرو پریس کلب کے عہدیدار صحافی یوسف رئیسانی نے انہیں سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، تقریب سے چیئرمین گڑھی خیرو پریس کلب غلام مصطفیٰ جمالی، صدر حسین بخش جمالی،یوسف رئیسانی، نیاز جان بروہی ،وحید حسین لہر اور غفار عمرانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.