حکومتی وزراء سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں حکومت کے ہر ناروا عمل کا دفاع کرنا انکی مجبوری ہیں: مولاناحافظ حمداللہ

اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے مملکت میں اسلام مخالف نظریات کے حامل لوگوں کو کھلی چھوٹ دینا لمحہ فکریہ ہے

1 474

حکومتی وزراء سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں حکومت کے ہر ناروا عمل کا دفاع کرنا انکی مجبوری ہیں: مولاناحافظ حمداللہ

(صحافت نیوز کوئٹہ )

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی وزراء سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں حکومت کے ہر ناروا عمل کا دفاع کرنا انکی مجبوری ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آمریت اور آمر قوتوں کے دست شفقت سے مسلط قوتوں کے خلاف محوجہد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ دارالعلوم فاروقیہ عبدالرحمن زئی تحصیل گلستان میں منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے صوبائی رہنماوں اور مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے مملکت میں اسلام مخالف نظریات کے حامل لوگوں کو کھلی چھوٹ دینا لمحہ فکریہ ہے ملا مدرسہ اور طالب کے خلاف زہر اگلوانے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے چند مغرب نواز بازاری لوگوں کو روڈوں پر لاکر اسلام کو گالیاں دینا ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وزارت کے لئے درجن سے زائد پارٹیاں بدلنے والے لوٹے ہمیں جمہوریت کا درس نہ دے جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے ہمارے اکابر نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا اقتدار کے مزے لوٹنے والے لوٹے جمہوریت کے سیاق و سباق سے ناواقف ہیں بعد ازاں مدرسہ میں فارغ تمان حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ عاشقان رسول کا مسکن تھا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.