عمران خان جلسے میں قوم کواعتماد میں لیں گے، وزیر خارجہ

0 231

عمران خان جلسے میں قوم کواعتماد میں لیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگراپوزیشن کے نمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے ۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئرکرناچاہتے ہیں۔جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔ اپنے اےک بےان مےںوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

 

نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں۔اگرنمبرز پورے ہیں تواسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے۔انہوں نے کہا تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں۔ تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا

 

آئینی حق ہے اورعدم اعتمادکامقابلہ کرناہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیاحکومت نے کہیں نہیں روکا لانگ مارچ کرنےوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائےگا۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئرکرناچاہتے ہیں۔جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ہونے والی ہے اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کے لئے اعزازہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.