اپوزیشن کا ڈرامہ فلاپ ہونے جارہا ہے؟

0 186

اپوزیشن کا ڈرامہ فلاپ ہونے جارہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بھر سے عوام اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا آزاد کشمیر سے سب سے بڑی تعداد میں لوگ شامل ہونگے۔ پنڈی اسلام آباد سے بڑی تعداد میں کشمیری جلسے میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا

 

 

جلسہ میں آزاد کشمیر کے لوگ زیادہ ہونگے، ہم بھر پور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کا ڈرامہ فلاپ ہونے جارہا ہے ۔ جلسہ میں ابکو پتہ چل جائیگا عوام کس کے ساتھ ہے ۔ ان لوگوں نے کئی باریاں لیں اور عوام کا پیسہ لوٹا،۔ انہوں نے کہا عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی پاکستان کو آگے نہیں لے جاسکتا ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن قیادت کے پاس دولت کے انبار ہیں، کسی ایک نے چیریٹی کا ادارہ نہیں بنایا گیا ۔ اپوزیشن اقتدار کے ملک کو چراگاہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک کے ساتھ مخلص نہیں اس لیے ان کی زبانیں اسلام آباد آکر لڑکھڑا جاتی ہیں ۔ اپوزیشن کے ناکام پتلی تماشہ کو بھی عوام دیکھ لے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.