کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ

0 148

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چلانے کی اہل نہیں ہے قوم پرستی اور نفرت کی سیاست پیپلز پارٹی صوبے میں ختم کر دیا سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی حقوق کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اس وقت جمہوریت اور معیشت دونوں مشکل میں ہے میڈیا کے اداروں سے بھی صحافیوں کو نکالا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں عوام جلد سڑکوں پر ہونگے پیپلز پارٹی نے ہر آمرانہ دور کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر رضاء الرحمان اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں اپنے رہائش گاہ پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،کوئٹہ صدر کے نو منتخب صدر رضا الرحمان اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ ملک خاص کر بلوچستان میں جمہوری قوتوں کے آواز میں آواز ملا کرمشترکہ جدوجہد کرینگے کیونکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے صحافیوں نے ہمیشہ جمہوری وسیاسی جماعتوں کی طرح جمہوریت کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کاایک دوسرے سے تعلق اور رشتہ بہت پرانا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کاتعلق بھی شہیدوں کی جماعت ہے اور صحافیوں کا تعلق بھی شہیدوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 1988سے لیکر آج تک ہم سریاب میں سیاست کرتے ہیں نفرت اور قوم پرستی کی سیاست کے خلاف ہے جو لوگ یہاں قوم پرستانہ سیاست کرتے ہیں وہ صوبے اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ تنگ نظری کی سیاست کر کے یہاں کے عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم ہمیشہ خلاف رہے ہیں یہ ملک ہمارا ہے اور اس ملک کیلئے سیاسی جماعتوں اور عوام نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سی پیک منصوبہ اس ملک کی کامیابی کا منصوبہ ہے موجودہ حکمران ملک نہیں چلاسکتے کیونکہ ان کے پاس سیاسی وژن نہیں ہے جس کی وجہ سے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی طرح جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل دور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب ملکر ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا صحافت اور سیاست دونوں دامن جولی ایک ساتھ ہے پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی حقوق کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اس وقت جمہوریت اور معیشت دونوں مشکل میں ہے میڈیا کے اداروں سے بھی صحافیوں کو نکالا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں پریس کلب کوئٹہ کے نو منتخب صدر رضاء الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری جماعتوں کی طرح صحافیوں نے بھی آمرانہ دور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آج بھی ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں ملک میں سیاسی وجمہوری جماعتوں کاکردار سب کے سامنے ہے اور اس جدوجہد میں صحافیوں نے بھی بڑا کردارادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج آمرانہ دور کے مقابلے میں سخت حالات ہے میڈیا ہائوسز کونشانہ بنا یا جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کے بعد صحافیوں کوبھی کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کوئٹہ پریس کلب میں داخلے پر پابندی لگا دی کیونکہ وہ جمہوری روایات سے نابلد ہے اور صحافیوں کے خلافس سازشوں میں مصروف ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.