آزاد کشمیر، نیلم جہلم بجلی گھر سے یومیہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع

0 194

مظفر آباد آزاد کشمیر میں نیلم جہلم پن بجلی گھر نے گنجائش سے زائد بجلی کی پیدار شروع کر دی ہے جو ستمبر تک جاری رہے گی۔توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر یومیہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ ملک کے اس اہم بجلی گھر کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس منصوبے کی کامیابی کی دلیل ہے۔دوسری جانب شہریوں نے بھی واپڈا کی طرف سے اس منصوبے کی تکمیل کو ایک بڑا کارنامہ قرارد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے لیکر چھتر کلاس سوائچ یارڈ تک کل 68 کلو میٹر زیرزمین سرنگیں کھودی گیں جہاں پانی کو گرا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ توانائی کے اس منصوبے پر اب تک سوا پانچ سو ارب روپے لاگت آئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.