خان پور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچ گئی ، اسپل وے کھول دیئے
ہری پور خان پور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خان پورڈیم میں پانی کی آمد496 مکعب فٹ فی سکینڈ ہے ، جبکہ اسپل وے کھول کر ڈیم سے6500 کیوسک اضافی پانی کااخراج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ خان پور ڈیم کا انتہائی لیول 1982 فٹ ہے۔