دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

1 207

واشنگٹن  کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ، جہاز کے ذریعے سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی اسٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔جہاز کو آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کیا جا سکے گا۔ منصوبہ کامیاب ہونے پر اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائیٹ بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی۔جہاز کا سائز اتنا بڑا ہے کہ پروں کے دونوں سروں کے درمیان فٹ بال گرانڈ سے بھی زیادہ فاصلہ ہے۔ جہاز میں بوئنگ 747 کے چھ انجن لگائے گئے ہیں۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ اس سے پہلے تجربات صرف زمین پر ہی کیے گئے تھے، جہاز 17000 فٹ تک فضا میں 304 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کی لاہور سے پہلی پرواز سعودی عرب روانہ،لیکن خطرناک ثابت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.