ازبکستان کی ہاکی ٹیم(کل)لاہور پہنچے گی

0 160

اسلام آباد ازبکستان کی ہاکی ٹیم (کل) منگل کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق14 روزہ دورے میں مہمان ٹیم قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ساتھ 6میچز کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ 13 اپریل سے گوجرہ میں ڈویلپمنٹ ٹیموں کی لیگ شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اپنی جگہ کھیل کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کا پلان لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے وینو ایک، دو روز میں فائنل ہو جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.