موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے،یعقوب خان ناصر
موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے،یعقوب خان ناصر
کوئٹہ (ویب ڈیسک)شہباز شریف کہ ضمانت حق سچ کی فتح ہے، آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ سردارمحمدیعقوب خان ناصرآسلام آباد مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردارمحمدیعقوب خان ناصر نے میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر اپنے
بیان میں کہا کہ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا یقین ہے۔ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے احتساب کے نام پر انتقام کی جو آگ لگائی ہے اب وہ بجھ رہی ہےسرداریعقوب خان ناصرحالیہ ڈسکہ الیکشن میں ووٹ کو عزت ملی ہے ۔لیگی رہنماؤں کا بیانیہ درست ثابت ہوا ہے۔سرداریعقوب خان ناصر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ۔حکومت ہوش کے
ناخن لے پاکستان اب کسی بھی غیر جمہوری رویے کا متحمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی ہے اور آزاد عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے ۔سرداریعقوب خان ناصر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے اور ہم اسکے نظریاتی کارکن ہیں۔ ہم اپنے قائدین کے ہر مشکل وقت میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ۔سرداریعقعوب خان ناصرمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔سرداریعقوب خان ناصر
[…] کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس شہر میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ،سردار یعقوب خان ناصر […]